شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شہری پریشان
شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، شہری پریشان
خانیوال ( بیورو چیف معین اختر) شہر بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوپہر کے اوقات میں بازاروں اور سڑکوں پر رش کم دیکھنے میں آیا جبکہ ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
ڈاکٹروں نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
1
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0